ہم جب رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر سمع و طاعت کی بیعت کرتے تو آپ ﷺ فرماتے: جتنی تم میں استطاعت ہے اس کے بقدر۔

ہم جب رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر سمع و طاعت کی بیعت کرتے تو آپ ﷺ فرماتے: جتنی تم میں استطاعت ہے اس کے بقدر۔

ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ: ہم جب رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر سمع و طاعت کی بیعت کرتے تو آپ ﷺ فرماتے: جتنی تم میں استطاعت ہے اس کے بقدر۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

ابن عمر رضی اللہ عنہما بتا رہے ہیں کہ جب وہ لوگ رسول اللہ ﷺ سے بیعت کرتے تو آپ ﷺ انہیں سمع و طاعت کا حکم دیتے اور فرماں برداری کو استطاعت کے ساتھ مقید کر دیتے، کیوںکہ جب مسلمان پر ایسے کام کی ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے، جسے اٹھانے کی استطاعت اس میں نہیں ہوتی، تو اس صورت میں اطاعت کرنا اس پر واجب نہیں ہوتا۔ ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ ”اللہ کسی جان پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا“

التصنيفات

امام کے رعیت پر حقوق