إعدادات العرض
”اس پر لعنت نہ کرو، اللہ کی قسم! میں تو یہی جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“
”اس پر لعنت نہ کرو، اللہ کی قسم! میں تو یہی جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی ﷺ کے عہد میں ایک شخص تھے جن کا نام عبداللہ تھا اور ان کا لقب حمار (گدھا) تھا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کو ہنسایا کرتا تھے۔ نبی ﷺ نے ان کو شراب نوشی کی وجہ سے کوڑے لگوائے تھے۔ ایک دن ان کو پھر اسی حالت میں لایا گیا تو آپ ﷺ نے حکم دیا اور ان کو کوڑے مارے گئے۔ اس پر لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ! اس پر لعنت فرما، اسے شراب نوشی کی حالت میں کتنا زیادہ لایا جاتا ہے؟“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس پر لعنت نہ کرو، اللہ کی قسم! میں تو یہی جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“
الترجمة
العربية Português دری Македонски Magyar Tiếng Việt ქართული Kurdî বাংলা ไทย অসমীয়া Nederlands ਪੰਜਾਬੀ Indonesia Kiswahili ភាសាខ្មែរ English ગુજરાતી Hausa Tagalog Русский മലയാളം मराठी Српски සිංහල ಕನ್ನಡ Türkçe हिन्दी తెలుగుالشرح
نبی ﷺ کے عہد میں عبداللہ نامی ایک شخص تھے، جن کا لقب حمار تھا۔ وہ اپنی بعض باتوں سے نبی ﷺ کو ہنسایا کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے ان کو شراب نوشی کی پاداش میں کوڑے لگوائے تھے۔ چنانچہ ایک دن پھر ان کو لایا گیا جبکہ انہوں نے شراب پی رکھی تھی، تو آپ ﷺ نے حکم دیا اور ان کو کوڑے مارے گئے۔ تو حاضرین میں سے ایک شخص نے ان کو برا بھلا کہا، اور بولا: اللہ اس پر لعنت کرے، اسے کتنی بار شراب نوشی کی حالت میں لایا جاتا ہے!؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر لعنت نہ کرو، اللہ کی قسم، میں تو یہی جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“فوائد الحديث
گناہ کے ارتکاب اور گناہ کرنے والے کے دل میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت کے ثابت ہونے میں کوئی تضاد نہیں ہے؛ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی کہ مذکورہ شخص، اس سے سرزد ہونے والے عمل کے باوجود، اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔
کبیرہ گناہ کا مرتکب اگر اس پر اصرار کی حالت میں مر جائے تو اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی مشیئت کے تحت ہے، چاہے تو اسے بخش دے اور چاہے تو عذاب دے، اور اہل اسلام میں سے کوئی بھی ہمیشہ ہمیش کے لیے دوزخ میں نہیں رہے گا۔
کسی متعین شراب نوش پر لعنت کرنا مکروہ ہے؛ اس احتمال کی وجہ سے کہ لعنت کے لاحق ہونے میں کوئی امر مانع ہو؛ اور اس لیے کہ کسی متعین شخص پر لعنت کرنا اور اس کے خلاف بد دعا کرنا اسے سرکشی پر ابھار سکتا ہے، یا توبہ کی قبولیت سے مایوس کر سکتا ہے۔
اس وصف سے متصف غیر متعین شخص پر لعنت کرنے کا جواز۔
