پانی پاک ہے؛ اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

پانی پاک ہے؛ اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا ہم بئرِ بضاعہ کے پانی سے وضو کرسکتے ہیں، جو کہ ایسا کنواں ہے، جس میں حائضہ عورتوں کے کپڑے اور کتوں کا گوشت اور گندگی پھینکی جاتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی پاک ہے؛ اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی“۔

[صحیح] [اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

آپ ﷺ نے وضاحت فرمائی کہ پانی پاک ہے اور صرف نجاست کے گرنےسے پاک پانی ناپاک نہیں ہوتا، جب تک کہ پانی کا رنگ، مزہ یا بو تبدیل نہ ہو۔

التصنيفات

مختلف اقسام کے پانی کے احکام