إعدادات العرض
اللہ تعالی فرماتا ہے جب تک بندہ میرا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں متحرک رہتے ہیں، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔
اللہ تعالی فرماتا ہے جب تک بندہ میرا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں متحرک رہتے ہیں، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب تک بندہ میرا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں متحرک رہتے ہیں، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں“۔
[صحیح لغیرہ] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - امام بخاری نے اسے صیغۂ جزم کے ساتھ تعلیقاً روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी සිංහල Hausa Kurdî Portuguêsالشرح
حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جو شخص اللہ کا ذکر کرتا ہے اللہ اس کے قریب ہوتا ہے اور تمام امور میں اس کے ساتھ ہوتا ہے اور ان میں اسے توفیق و ہدایت دیتا ہے، اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی دعا کو قبول کرتا ہے۔ مذکورہ حدیث کا مفہوم صحیح بخاری کی ایک حدیث میں آیا ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (اللہ تعالی فرماتا ہے): ”میں اپنے بندے کے اس گمان کے مطابق ہوتا ہوں جیسا وہ میرے متعلق گمان رکھتا ہے۔ اور جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ اپنے دل میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے جی میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے کسی مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں ایسی مجلس میں اس کا ذکر کرتا ہوں جو ان سے بہتر ہے“۔التصنيفات
ذکر کے فضیلت