إعدادات العرض
نبی ﷺ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج اچھی طرح طلوع ہو جاتا۔
نبی ﷺ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج اچھی طرح طلوع ہو جاتا۔
جابر بن سَمُرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی ﷺ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج اچھی طرح طلوع ہو جاتا۔، آپ ﷺ اپنی نماز کی اس جگہ سے جہاں آپ صبح کی نماز پڑھتے تھے، اس وقت تک نہیں اٹھتے تھے جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جاتا، چنانچہ جب سورج طلوع ہو جاتا تو آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے۔ صحابہ کرام باتیں کرتے اور دورِ جاہلیت کے امور کا تذکرہ شروع کر دیتے، تو وہ ہنستے اور آپ ﷺ تبسم فرماتے۔
الترجمة
العربية Português دری Македонски Magyar ქართული Tiếng Việt বাংলা Kurdî ไทย অসমীয়া Indonesia Nederlands ਪੰਜਾਬੀ Kiswahili Hausa ភាសាខ្មែរ English Tagalog ગુજરાતી Русский मराठी മലയാളം ಕನ್ನಡ Српски සිංහල Türkçe हिन्दी తెలుగుالشرح
نبی ﷺ کی سنت میں سے ہے کہ جب آپ فجر کی نماز سے فارغ ہو جاتے تو اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جاتا، اور آپ ﷺ اپنی فجر کی نماز والی جگہ سے اس وقت تک نہیں اٹھتے تھے جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جاتا۔ پھر جب سورج طلوع ہو جاتا تو آپ ﷺ اٹھ جاتے، صحابہ کرام -رضی اللہ عنہم- اسلام سے پہلے کے اپنے بعض معاملات کا تذکرہ کرنے لگتے اور آپ ﷺ خاموش رہتے، تو وہ ہنستے اور بسا اوقات آپ ﷺ بھی ان کے ساتھ تبسم فرما لیتے۔فوائد الحديث
صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک ذکر کرنا، اور بغیر کسی عذر کے اپنی نشست کو لازم پکڑنا مستحب ہے۔
یہ نبی ﷺ کے مکارمِ اخلاق اور نرم مزاجی کا بیان ہے کہ آپ اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے، ان کی گفتگو اور قصے سنتے اور ان پر تبسم فرماتے تھے۔
مسجد میں گفتگو کرنا اور ایامِ جاہلیت کا ذکر کرنا جائز ہے۔
ہنسی اور تبسم کی اجازت؛ کیونکہ ممانعت زیادہ ہنسنے کی آئی ہے۔
