إعدادات العرض
آلِ محمد ﷺ نے ایک دن میں دو کھانے نہیں کھائے، اِلّا یہ کہ ان میں سے ایک کھجوریں ہوتیں۔
آلِ محمد ﷺ نے ایک دن میں دو کھانے نہیں کھائے، اِلّا یہ کہ ان میں سے ایک کھجوریں ہوتیں۔
امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہيں: آلِ محمد ﷺ نے ایک دن میں دو کھانے نہیں کھائے، اِلّا یہ کہ ان میں سے ایک کھجوریں ہوتیں۔
[صحيح] [متفق عليه]
الترجمة
العربية Português دری Македонски Magyar Tiếng Việt ქართული বাংলা Kurdî ไทย অসমীয়া Nederlands ਪੰਜਾਬੀ Indonesia Kiswahili Hausa ភាសាខ្មែរ English ગુજરાતી Tagalog Русский മലയാളം मराठी Српски සිංහල ಕನ್ನಡ Türkçe हिन्दी తెలుగుالشرح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ کے اہل بیت نے ایک دن میں دو وقت کھانا نہیں کھایا، الا یہ کہ ان میں سے ایک کھانا کھجوریں ہوتیں۔فوائد الحديث
نبی ﷺ اور آپ ﷺ کے اہل بیت کا تواضع یہ تھا کہ بسا اوقات انہیں دن میں صرف ایک وقت کا کھانا ہی میسر ہوتا۔
ان کے ہاں کھجور دیگر چیزوں کی بنسبت زیادہ میسر تھی۔
زہد وورع اور تھوڑی سی روزی پر گزر بسر کرنے کی فضیلت، نیز یہ کہ یہ نبیوں کے اخلاق اور سید المرسلین کی سیرت کا حصہ ہے۔
دن میں دو مرتبہ کھانا کھانا مباح اور جائز امور میں سے ہے، اور یہ عربوں کی ایک معروف عادت ہے۔ وہ دن میں دو کھانے کھاتے تھے، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا۔
