إعدادات العرض
رسول اللہ ﷺ نے اپنی موت کے وقت نہ کوئی درہم ودینار چھوڑا‘ نہ کوئی غلام‘ نہ کوئی لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔ البتہ اپنا سفید خچر، اپنے ہتھیار اور ایک زمین چھوڑی جسے آپ…
رسول اللہ ﷺ نے اپنی موت کے وقت نہ کوئی درہم ودینار چھوڑا‘ نہ کوئی غلام‘ نہ کوئی لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔ البتہ اپنا سفید خچر، اپنے ہتھیار اور ایک زمین چھوڑی جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا۔
عمرو بن حارث، رسول اللہ ﷺ کے سالے اور امّ المؤمنین جویریہ بنت حارث کے بھائی، رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنی موت کے وقت نہ کوئی درہم ودینار چھوڑا‘ نہ کوئی غلام‘ نہ کوئی لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔ البتہ اپنا سفید خچر، اپنے ہتھیار اور ایک زمین چھوڑی جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا۔
[صحيح] [رواه البخاري]
الترجمة
العربية Português دری Македонски Magyar Tiếng Việt ქართული বাংলা Kurdî ไทย অসমীয়া Nederlands ਪੰਜਾਬੀ Indonesia Kiswahili ភាសាខ្មែរ English Hausa ગુજરાતી Tagalog Русский മലയാളം मराठी Српски සිංහල ಕನ್ನಡ Türkçe हिन्दी తెలుగుالشرح
نبی ﷺ نے وفات کے وقت نہ کوئی چاندی کا درہم چھوڑا نہ سونے کا دینار، نہ کوئی غلام نہ لونڈی، نہ بکری نہ اونٹ اور نہ ہی مال میں سے کوئی چیز چھوڑی، سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر آپ ﷺ سواری کیا کرتے تھے، اپنے ہتھیار کے، اور اس زمین کے جسے آپ نے اپنی زندگی میں مسافروں کے لیے وقف کردیا تھا۔فوائد الحديث
انبیاء علیہم السلام وارث نہیں بناتے۔
نبی ﷺ نے اپنی وفات کے بعد جو کچھ چھوڑا، اس کا بیان۔
آپ علیہ الصلاة والسلام نے اپنی سخاوت، انفاق اور احسان کی وجہ سے وفات کے وقت کوئی قابلِ ذکر چیز نہیں چھوڑی۔
کرمانی نے فرمایا: اُن کے قول (وجعلها) میں ضمیر تینوں یعنی خچر، اسلحہ اور زمین کی طرف لوٹتی ہے، نہ کہ صرف زمین کی طرف۔
الختن: بیوی کا بھائی، اور الأختان عورت کی طرف سے ہیں۔
