إعدادات العرض
جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منھ پر رکھ کر اُسے روکنے کی کوشش کرے۔
جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منھ پر رکھ کر اُسے روکنے کی کوشش کرے۔
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منھ پر رکھ کر اُسے روکے۔ بے شک شیطان منھ میں داخل ہو جاتا ہے۔“
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt Hausa Kurdî Português සිංහල Kiswahili অসমীয়া ગુજરાતી Nederlands አማርኛ മലയാളം Română ไทยالشرح
حدیث مبارک میں نبئ کریم ﷺ نے جمائی لیتے وقت منھ پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ افضل یہ ہے کہ بقدرِ استطاعت جمائی کو روکا جائے ، اگرچہ منھ پر ہاتھ رکھ کر ہی اسے روکا جائے۔ ”بے شک شیطان منھ میں داخل ہو جاتا ہے“ یعنی جمائی لیتے وقت منھ کھلنے سے (شیطان) انسان کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور اس پر ہنستا ہے اور انسان کے اندر داخل ہو جاتا ہے، تو منھ پر ہاتھ رکھ کر اس کو داخل ہونے سے روکے تاکہ اس کا راستہ بند ہو جائے اور اس کے داخل ہونے كو شدت سے روکا جائے اور اسے اس سے باز رکھا جائے، اس سے پتا چلا کہ جمائی لینے کی مکروہ شکل شیطان کو محبوب ہے۔التصنيفات
چھینک اور جمائی لینے کے آداب