ایسا شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہو سکتا، جو بدر اور حدیبیہ میں شریک رہا ہو

ایسا شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہو سکتا، جو بدر اور حدیبیہ میں شریک رہا ہو

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : "ایسا شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہو سکتا، جو بدر اور حدیبیہ میں شریک رہا ہو"۔

[صحیح] [اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر اور حدیبیہ میں شریک رہا ہو، کبھی جہنم میں داخل نہیں ہو سکتا۔ یہ ان دونوں موقعوں پر حاضر رہنے والے صحابہ کے لیے بہت بڑی خرش خبری ہے۔

التصنيفات

صحابہ رضی اللہ عہنہم کی فضیلت, صحابہ رضی اللہ عنہم کے درجات, صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل