إعدادات العرض
اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا، جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا، جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا، جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے“۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe 中文 हिन्दी Hausa Kurdî Português සිංහල Kiswahili অসমীয়া Tiếng Việt ગુજરાતી Nederlands አማርኛ മലയാളം Română ไทยالشرح
اس حدیث میں ان افراد کو سخت ترین وعید سنائی گئی ہے، جو دنیا میں اپنی بڑائی اور دیگر مخلوق پر اپنی برتری ظاہر کرتے ہوئے اپنے کپڑے زمین پر لٹکائے پھرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے اعراض کرلے گا اور ان پر اپنی نظر رحمت و کرم نہیں ڈالے گا۔ یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی اپنی تمام مخلوقات پر عمومی نظر ڈالنے کے اثبات کی نفی نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ مطلقاً کپڑوں کو لٹکانا حرام ہے اور یہ حرمت اس وقت اور بھی شدید ہوجاتی ہے جب اس عمل کو تکبر کے ساتھ کیا جائے۔التصنيفات
لباس کے آداب