جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے، تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز پیے تو اپنے دائیں ہاتھ سے پیے۔ کیوں کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور…

جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے، تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز پیے تو اپنے دائیں ہاتھ سے پیے۔ کیوں کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے، تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز پیے تو اپنے دائیں ہاتھ سے پیے۔ کیوں کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔"

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اس بات کا حکم دے رہے ہیں کہ مسلمان اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور پیے، جب کہ اس بات سے منع کر رہے ہیں کہ کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے اور پیے۔ ایسا اس لیے کہ بائیں ہاتھ سے کھانے اور پینے کا کام شیطان کرتا ہے۔

فوائد الحديث

بائیں ہاتھ سے کھانے یا پینے کا کام کر کے شیطان کی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت۔

التصنيفات

کھانے پینے کے آداب