تم لوگ اللہ کے عذاب کے ذریعے عذاب مت دو

تم لوگ اللہ کے عذاب کے ذریعے عذاب مت دو

عکرمہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو جلا دیا۔ جب عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو اس کی اطلاع ملی، تو فرمایا : اگر میں ہوتا، تو ان کو نہ جلاتا، کیونکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "تم لوگ اللہ کے عذاب کے ذریعے عذاب مت دو"۔ بلکہ میں ان کو قتل کر دیتا، جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "جو اپنا دین بدل لے، اسے قتل کر دو"۔

[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ زندیق جب اللہ کے دین سے پھر گئے، تو علی رضی اللہ عنہ نے ان کو جلا دیا۔ اس کی اطلاع عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ملی، تو فرمایا: اگر میں ان کی جگہ پر ہوتا، تو ان کو نہ جلاتا، کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آگ سے جلانے سے منع کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ کہ جو مسلمان ہونے کے بعد اپنا دین بدل لے اس کی سزا اسے جلانا نہیں، بلکہ قتل کر دینا ہے اور اس میں مرد اور عورت کے بیچ کوئی فرق نہیں ہے۔

التصنيفات

ارتداد کی حد