جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو۔

جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو۔

علی بن ابی طالب اور معاذ بن جبل رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو“۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے آئے اور امام قیام یا رکوع یا سجدے یا قعود (بیٹھنے) کی حالت میں ہو تو تمہیں چاہیے کہ قیام یا رکوع وغیرہ میں امام کی اتباع کرو، امام کے کھڑے ہونے کا انتظار نہ کرو جیسا کہ عام طور پر لوگ کرتے ہیں۔

فوائد الحديث

بعد میں آنے والے کے لیے امام کے ساتھ داخل ہونے کی مشروعیت، چاہے وہ امام کو نماز کے جس حصے میں پائے۔ اس میں رکوع، سجود اور قعود کی تفریق نہیں ہے۔

بعد میں امام کے ساتھ شامل ہونے والا رکوع پانے کی صورت میں رکعت پانے والا سمجھا جائے گا، جیسا کہ دیگر نصوص سے ثابت ہے۔

التصنيفات

امام اور مقتدی سے متعلق احکام