اے اللہ! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔

اے اللہ! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔

قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرماتے: ”اے اللہ! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا“۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں بہت ہی بہترین دعائیں مذکور ہیں جنہیں نبی ﷺ مانگا کرتے تھے اور وہ یہ کہ اللہ تعالی آپ ﷺ کو چار چیزوں سے دور رکھے: اول: مذموم اور برے اخلاق دوم: گناہ سوم: مہلک خواہشات جن کی طرف نفوس راغب ہوتے ہیں۔ چہارم: دائمی ناقابل علاج بیماریاں۔

التصنيفات

ماثور دعائیں