جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روک نہيں سکتی۔

جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روک نہيں سکتی۔

ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روک نہيں سکتی۔"

[صحیح]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خبر دی ہے کہ جس نے فرض نماز ادا کرنے کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی، اسے موت کے علاوہ کوئی چيز جنت میں جانے سے روک نہیں سکتی۔ آیۃ الکرسی سے مراد سورۂ بقرہ کی یہ آیت ہے : "اللہ تعالیٰ ہی وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو زنده اور سب کا تھامنے واﻻ ہے، جسے نہ اونگھ آئے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے؟ وه جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے۔ اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاﻇت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے۔ وه تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔" [سورۂ بقرہ : 255]

التصنيفات

نماز کے اذکار