إعدادات العرض
نبی کریم ﷺ ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے۔
نبی کریم ﷺ ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے۔
[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Bahasa Indonesia Tagalog Türkçe हिन्दी Français 中文 Kurdî Português Русский Nederlands Tiếng Việt অসমীয়া ગુજરાતી Kiswahili አማርኛ پښتو සිංහල Hausa ไทยالشرح
آپ ﷺ ظہر سے پہلے چار رکعات پڑھنے کا اہتمام اور پابندی کیا کرتے تھے، یہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کے منافی نہیں، جس میں ظہر سے پہلے دو رکعات کا ذکر ہے۔ دونوں حدیثوں میں تطبیق یوں ہوگی کہ آپ کبھی دو رکعات پڑھتے تھے اور کبھی چار۔ ہر ایک صحابی نے آپ ﷺ کی ایک ایک عادت کو بیان فرمایا اور یہ بہت سارے نفلی عبادات میں موجود ہے۔ ظہر سے پہلے چار رکعات دو سلاموں کے ساتھ پڑھنا درست ہے اور اگر کوئی ایک سلام کے ساتھ بھی پڑھ لے تو یہ بھی درست ہے۔التصنيفات
سنن رواتب