إعدادات العرض
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔
شریح بن ہانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी සිංහල Hausa Kurdî Kiswahili Português Nederlands Tiếng Việt অসমীয়া ગુજરાતી پښتو മലയാളം नेपाली ქართული Magyar తెలుగు Македонски Svenska Moore Română Українська ไทย मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری አማርኛ ភាសាខ្មែរ Wolof ಕನ್ನಡ Yorùbáالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا معمول تھا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے مسواک کرتے۔ وقت چاہے جو بھی ہو۔ رات ہو کہ دن۔فوائد الحديث
ویسے تو مسواک کرنا تمام اوقات میں مشروع ہے، لیکن کچھ اوقات میں اس کی تاکید ہے، جن میں شریعت نے مسواک کرنے کی ترغیب دی ہے۔ جیسے گھر میں داخل ہوتے وقت، نماز کے وقت، وضو کے وقت، نیند سے جاگتے وقت اور منہ کی بو بدل جانے پر۔
صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے احوال اور سنتوں کو جاننے کے حریص ہوا کرتے تھے، تاکہ اقتدا کر سکيں۔
اہل علم اور اپنے سے زیادہ جان کاری رکھنے والوں سے علم حاصل کرنے کی ترغیب۔ یہاں عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب گھر میں داخل ہوتے، تو کس حالت میں ہوتے تھے؟
اہل خانہ کے ساتھ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا حسن معاشرت کہ گھر میں داخل ہوتے وقت منہ صاف کر لیا کرتے تھے۔
التصنيفات
فطرتی سنتیں