إعدادات العرض
وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔
وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔"
[حَسَنْ]
الترجمة
العربية Bosanski English فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe हिन्दी 中文 ئۇيغۇرچە Kurdî Português Nederlands অসমীয়া Tiếng Việt ગુજરાતી Kiswahili پښتو සිංහල Hausa Tagalog മലയാളം नेपाली Magyar ქართული తెలుగు Македонски Svenska Moore Română ไทย Українська मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری አማርኛ বাংলা Wolof ភាសាខ្មែរ ಕನ್ನಡالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بیوی کے دبر میں جماع کرنے سے خبردار کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ ایسا کرنے والا آدمی ملعون اور اللہ کی رحمت سے دھتکارا ہوا ہے۔ اور ایسا کرنا کبیرہ گناہ ہے۔فوائد الحديث
عورتوں کے دبر میں جماع کرنا حرام ہے۔
دبر کے علاوہ بیوی کے سارے جسم سے لطف اندوز ہونا جائز ہے۔
ایک مسلمان اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عورت کے فرج میں وطی کرتا ہے۔ دبر میں نہیں۔ کیوں کہ یہ فطرت انسانی کی خلاف ورزی، نسل انسانی کی بربادی کا ذریعہ، سلیم طبیعتوں کا مخالف کام اور میاں بیوی کے لیے حد درجہ نقصان دہ عمل ہے۔
التصنيفات
نکاح کے آداب