إعدادات العرض
قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔"
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Português Kurdî മലയാളം Kiswahili සිංහල Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Tiếng Việt ไทย پښتو অসমীয়া دری Кыргызча or नेपाली Malagasy Română Kinyarwanda తెలుగు Lietuvių Oromoo Nederlands Soomaali Shqip Српски Deutsch Українська ಕನ್ನಡ Wolof Moore ქართული Azərbaycan Magyarالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ قیامت کے دن ایک دوسرے پر ظلم کے تعلق سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے فیصلہ کیا جائے گا، وہ خون جیسے قتل اور زخم وغیرہ ہے۔فوائد الحديث
خون کا معاملہ بڑا اہم ہے۔ کیوں کہ آغاز اہم ترین چیز سے کیا جاتا ہے۔
گناہ ان سے جڑی ہوئی برائی کی وجہ سے بڑے ہو جاتے ہيں۔ یہ بتانے کی ضرورت نہيں ہے کہ کسی بے گناہ انسان کا قتل کرنا ایک بہت بڑی برائی ہے اور اللہ کے ساتھ کفر و شرک کے علاوہ کوئی بھی گناہ اس سے بڑا نہیں ہے۔