میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔

میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت بیان کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کو چھوڑ کر دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نماز سے بہتر ثواب کى حامل ہے۔ یہاں یہ یاد رہے کہ مکہ میں واقع مسجد حرام میں پڑھی گئی نماز مسجد نبوی سے بھی افضل ہے۔

فوائد الحديث

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پڑھی گئی نماز کا اجر وثواب دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی نماز سے کئی گنا زیادہ ہے۔

مسجد حرام میں پڑھی گئی ایک نماز ديگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک لاکھ نمازوں سے بہتر ہے۔

التصنيفات

مسجد نبوی سے متعلق احکام, مساجد کے احکام