إعدادات العرض
یقیناً اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور ہر چیز میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔
یقیناً اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور ہر چیز میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔
اُم المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور ہر چیز میں نرمی کو پسند کرتا ہے“۔ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی کرنے پر وہ سب کچھ عطا کرتا ہے جو سختی کرنے پر عطا نہیں کرتا ہے اور نہ ہی اس کے علاوہ کسی اور چیز پر عطا کرتا ہے“۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ - متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල Hausa Kurdî தமிழ்الشرح
اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور تمام کاموں میں نرمی کو پسند کرتا ہے اور اپنے بندوں کے لیے یہ پسند کرتا ہے کہ وہ مخلوق پر نرم دل ہو، متانت کرنے والا اور بہتر معاملہ کرنے والا ہو اور اس پر اللہ وہ اجر دے گا جو سختی اور شدت پر نہیں دیتا۔ اللہ تمام امور میں نرمی کرنے والا ہے۔ یہ ایک عظیم اخلاقی صفت ہے اور اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہے۔ اس لیے مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس صفت کے ساتھ ہمیشہ متصف رہے۔التصنيفات
اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق