إعدادات العرض
پریشانی کے وقت کی دعا: ”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ…
پریشانی کے وقت کی دعا: ”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ“۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ“ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو عظمت والا اور بُردْبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو آسمانوں، زمین اور عرش کریم کا رب ہے۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी සිංහල Kurdî Português Kiswahili অসমীয়া Tiếng Việt ગુજરાતી Hausa Nederlands አማርኛ മലയാളം Română ไทย Magyarالشرح
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ پریشانی اور غم صرف اللہ کی ذات دور کرتی ہے۔ خوف اور پریشانی کے عالم میں جب مومن بندہ ان کلمات کا وِرد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے مامون کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اس سے دعا کرنا مشکل کو آسان کرتا ہے اور تنگی کو دور کرتا ہے اور مشکلات کو ہلکا کرتا ہے۔ کسی بھی مشکل وقت میں اللہ کا ذکر کرنے سے وہ چیز آسان ہوجاتی ہے، ہر تنگی دور ہو جاتی ہے، مشقت کم ہوجاتی ہے، سختی ختم ہوجاتی ہے اور غم دور ہوجاتا ہے۔ اللہ کی صفت حلیم کو خصوصیت کے ساتھ ذکر کرنے میں حکمت یہ ہے کہ مومن بندے کی پریشانی کا عام سبب نیکیوں میں کوتاہی اور حالات میں اللہ کی ذات سے غفلت ہوتی ہے۔ جو اس بات کی متقاضی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے معافی کی امید کی جائے جو کہ پریشانی میں کمی کا باعث ہے۔التصنيفات
سخت حالات میں پڑھے جانے والے اذکار