إعدادات العرض
’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ جس پتھر کے پیچھے کوئی یہودی چھپا ہو وہ پتھر کہے کہ اے مسلمان! یہ دیکھو…
’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ جس پتھر کے پیچھے کوئی یہودی چھپا ہو وہ پتھر کہے کہ اے مسلمان! یہ دیکھو میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے، اسے قتل کردو۔‘‘
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ جس پتھر کے پیچھے کوئی یہودی چھپا ہو وہ پتھر کہے کہ اے مسلمان! یہ دیکھو میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے، اسے قتل کردو۔‘‘
الترجمة
العربية English မြန်မာ Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands Español Bahasa Indonesia ئۇيغۇرچە বাংলা Türkçe Bosanski සිංහල हिन्दी Tiếng Việt Hausa മലയാളം తెలుగు Kiswahili ไทย پښتو অসমীয়া Shqip دری Ελληνικά Български Fulfulde Italiano ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių Malagasy or Română Kinyarwanda Српски тоҷикӣ O‘zbek नेपाली Moore Kurdî Oromoo Wolof Soomaali Français Azərbaycan Tagalog Українська bm தமிழ் Deutsch ქართული Português Македонски Magyar فارسی Русский 中文الشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ نہ ہو- اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ کوئی یہودی مسلمانوں کی نگاہ سے چھپنے کے لیے پتھر کے پیچھے جاکر پناہ لے اور اللہ تعالی پتھر کو قوت گویائی عطا کرے اور وہ مسلمان کو آواز دے کر بتائے کہ اس کے پیچھے یہودی چھپا ہے اور وہ آکر اسے قتل کرڈالے۔فوائد الحديث
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مستقبل میں واقع ہونے والے کچھ غیبی امور کے بارے میں اسی طرح بتایا ہے، جس طرح اللہ تعالی نے آپ کو معلومات فراہم کی ہے۔ یہ امور لامحالہ سامنے آکر رہیں گے۔
آخری زمانے میں یہودیوں کے ساتھ مسلمانوں کی جنگ ہوگی اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔
دین اسلام قیامت تک باقی اور تمام ادیان پر غالب رہے گا۔
اللہ تعالی دشمنوں کے خلاف مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ پتھر کو آخری زمانے میں قوت گویائی عطا کرے گا۔
التصنيفات
برزخی زندگی