إعدادات العرض
میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک پڑ جانے والی نظر کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنی نظر کو پھیر لو۔
میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک پڑ جانے والی نظر کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنی نظر کو پھیر لو۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک پڑ جانے والی نظر کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی نظر کو پھیر لو“۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Hausa Kurdî অসমীয়া Kiswahili አማርኛ Tiếng Việt ગુજરાતી Nederlands සිංහල پښتو ไทย नेपाली Кыргызча മലയാളം Malagasy Svenska Română తెలుగు ქართული Mooreالشرح
جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے اچانک پڑ جانے والی نظر کے بارے سوال کیا۔ اچانک پڑ جانے والی نظر سے مراد یہ ہے کہ مثلا انسان کے سامنے سے عورت کا گزر ہو اور وہ اس کی طرف اچانک بلا ارادہ دیکھ لے۔ اس کے بارے میں نبی ﷺ نے فرمایا کہ اپنی نظر پھیر لو۔ یعنی اسے دائیں یا بائیں طرف ہٹا لو، تا کہ تاک کر دیکھنے کی وجہ سے تم گناہ گار نہ ہو جاؤ۔التصنيفات
تزکیہ نفس