إعدادات العرض
کیا میں تمہیں جنتیوں کی خبر نہ دوں؟، ہر کمزور شخص، جو کمزور سمجھا جاتا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لے تو اللہ اسے پوری کر دیتا ہے، کیا میں تمہیں جہنمیوں کی خبر نہ دوں؟،…
کیا میں تمہیں جنتیوں کی خبر نہ دوں؟، ہر کمزور شخص، جو کمزور سمجھا جاتا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لے تو اللہ اسے پوری کر دیتا ہے، کیا میں تمہیں جہنمیوں کی خبر نہ دوں؟، ہر تند خو، سرکش، بخیل اور متکبر شخص۔
حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں جنتیوں کی خبر نہ دوں؟، ہرکمزور جو کمزور سمجھا جاتا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم کھا لے تو اللہ اسے پوری کر دیتا ہے، کیا میں تمہیں جہنمیوں کی خبر نہ دوں؟، ہر تند خو، سرکش، بخیل اور متکبر شخص جہنمی ہے۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Türkçe 中文 हिन्दी Tagalog ئۇيغۇرچە Hausa Kurdî Kiswahili Português සිංහල Русский Nederlands Tiếng Việt অসমীয়া ગુજરાતી አማርኛ پښتو ไทย മലയാളം नेपालीالشرح
اہل جنت کے بعض صفات یہ ہیں کہ وہ ناتواں، عاجزی اختیار کرنے والا ہوتا ہے، یعنی کسی منصب یا مرتبہ کی پرواہ نہیں کرتا، نہ تو دنیا میں بڑے عہدے کا طلب گار ہوتا ہے، لیکن یہ ناتواں ہوتا ہے جنہیں دوسرے کمزور سمجھتے ہیں، اگر (اللہ کے بھروسے) کسی بات کی قسم کھا لے تو اللہ اس کے لیے اس کا معاملہ آسان کر دے، یہاں تک کہ جس چیز کی قسم کھائی ہے اسے اللہ تعالی پوری کر دیتا ہے، اور اہل جہنم کی بعض صفات یہ ہیں، ہر ایک جھگڑالو، حق نہ قبول کرنے والا اجڈ، مغرور اینٹھو، اور مال اکٹھا کرنے والا اور زکوة نہ دینے والا، تکبر کرتے ہوئے حق کو ٹھکرانے والا اور لوگوں پر برتری جتلانے والا ، اس حدیث میں تحدید مقصود نہیں ہے بلکہ دونوں طبقوں کے بعض صفات کا ذکر ہے۔التصنيفات
اخروی زندگی