إعدادات العرض
”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اسے یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے“۔
”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اسے یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے“۔
ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اسے یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے“۔ صحیح مسلم کے الفاظ ہيں: ”اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد کیا جاتا ہے اور اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد نہیں کیا جاتا ہے، زندہ اور مردہ کی طرح ہے“۔
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Kurdî Kiswahili Português සිංහල Nederlands Tiếng Việt অসমীয়া ગુજરાતી پښتو മലയാളം नेपाली Magyar ქართული తెలుగు Македонски Svenska Moore Română Українська ไทย मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری አማርኛ Wolof ភាសាខ្មែរ ಕನ್ನಡ Yorùbáالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے یہاں اللہ کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والے کا فرق بیان فرمایا ہے۔ نفع رسانی حسن منظر کے معاملے میں دونوں کے درمیان وہی فرق ہے، جو زندہ اور مردہ کے درمیان ہے۔ اپنے رب کو یاد کرنے والا زندہ کی طرح ہے، جس کا ظاہر زندگی اور باطن معرفت کے نور سے مزین ہوتا ہے۔ اس کے اندر نفع پہنچانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ جب کہ اللہ کو یاد نہ کرنے والے کی مثال مردے کی طرح ہے، جس کا ظاہر حیات سے خالی اور باطن بے سود ہے۔ اس کے اندر نفع پہنچانے کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی۔ اسی طرح جب گھر میں رہنے والے لوگ اللہ کا ذکر کرتے ہوں، تو وہ گھر زندہ ہے اور جب اللہ کے ذکر سے پہلو تہی کرتے ہوں، تو وہ گھر مردہ ہے۔ ویسے یہاں زندہ اور مردہ اگرچہ گھر کو کہا گیا ہے، لیکن مراد گھر میں رہنے والے لوگ ہیں۔فوائد الحديث
اللہ کے ذکر کی ترغیب اور ذکر سے غفلت پر تنبیہ۔
جس طرح روح جسم کی زندگی ہے، اسی طرح ذکر روح کی زندگی ہے۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تھا کہ آپ مفہوم و مراد کو سمجھانے کے لیے مثال بیان کرتے تھے۔
نووی کہتے ہيں: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر میں اللہ کا ذکر کرتے رہنا چاہیے اور گھر کو اللہ کے ذکر سے خالی نہيں رکھنا چاہیے۔
نووی کہتے ہیں : اگرچہ میت بھی خیر کی طرف منتقل ہوتی ہے، لیکن اللہ کی بندگی کی توفیق کے ساتھ لمبی عمر ملنا فضیلت کی بات ہے۔ کیوں کہ زندہ آدمی کی نیکیوں کا خزانہ اس کے ذریعے کیے گئے اچھے کاموں سے بڑھتا جاتا ہے۔
التصنيفات
ذکر اللہ کے فوائد