إعدادات العرض
لوگ تب تک بھلائی پر رہیں گےجب تک وہ افطار میں جلدی کریں گے۔
لوگ تب تک بھلائی پر رہیں گےجب تک وہ افطار میں جلدی کریں گے۔
سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ تب تک بھلائی پر رہیں گےجب تک وہ افطار میں جلدی کریں گے“۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Bahasa Indonesia Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Français ئۇيغۇرچە Hausa Português Kurdî සිංහල Русский Tiếng Việt Kiswahili অসমীয়া ગુજરાતી Nederlands አማርኛ ไทย മലയാളം Românăالشرح
نبی ﷺ اس حدیث میں بتا رہے ہیں کہ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک کہ وہ افطار میں جلدی کریں گے کیونکہ اپنے اس عمل کے ساتھ وہ سنت کی پاسداری کر رہے ہوں گے۔ جب وہ سنت کی مخالفت کرتے ہوئے دیر سے افطار کرنا شروع کر دیں گے تو یہ ان سے بھلائی کے دور ہونے کی دلیل ہو گی کیونکہ ایسا کر کے وہ اس سنت کو ترک کردینے کے مرتکب ہوں گے جس پر نبی ﷺ اپنی امت کو چھوڑ کر گئے تھے اور جس کے اپنانے کا آپ ﷺ نے حکم دیا تھا۔التصنيفات
روزے کی سنتیں