إعدادات العرض
اللہ کے نبی ﷺ وفات تک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج نے بھی اعتکاف کیا۔
اللہ کے نبی ﷺ وفات تک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج نے بھی اعتکاف کیا۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: اللہ کے نبی ﷺ وفات تک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج نے بھی اعتکاف کیا۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी සිංහල ئۇيغۇرچە Hausa Português Kurdî Tiếng Việt Kiswahili অসমীয়া ગુજરાતી Nederlands دری മലയാളം Română Magyar ქართული Moore ಕನ್ನಡ Svenska Oromoo Македонски ไทย Українська తెలుగు پښتو मराठी ਪੰਜਾਬੀ አማርኛ Malagasy ភាសាខ្មែរ Wolof नेपाली Soomaaliالشرح
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم لیلۃ القدر کی طلب میں رمضان کے آخری دس دنوں میں پابندی کے ساتھ اعتکاف کیا کرتے تھے۔ وفات تک آپ اسی روش پر قائم رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج رضی اللہ عنہن نے بھی اعتکاف فرمایا۔فوائد الحديث
مسجدوں میں اعتکاف کی مشروعیت۔ حتى کہ عورتیں بھى شرعی ضوابط کے مطابق مسجد میں اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں۔ اور اس شرط کے ساتھ کہ فتنے کا کوئی خطرہ نہ ہو۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پابندی کے ساتھ اعتکاف کرتے تھے۔ اس لیے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت مؤکدہ ہے۔
اعتکاف ایک جاری وساری سنت ہے، جو منسوخ نہیں ہوئی۔ کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی بیویوں نے بھی اعتکاف کیا۔
التصنيفات
اعتکاف