قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک وقت اتنا سکڑ نہ جائے

قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک وقت اتنا سکڑ نہ جائے

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک وقت اتنا سکڑ نہ جائے کہ سال مہینے کی طرح ہو جائے، مہینہ ہفتے کی طرح ہو جائے، ہفتہ دن کی طرح ہو جائے، دن گھنٹے کی طرح ہو جائے اور گھنٹہ کھجور کے پتے کو جلنے میں لگنے والے وقت کی طرح ہو جائے۔"

[صحیح] [اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ وقت سکڑ جائے گا۔ چنانچہ سال مہینے کی طرح گزر جائے گا، مہینہ ہفتے کی طرح بیت جائے گا، ہفتہ دن کی طرح چلا جائے گا، دن ایک گھنٹے کی طرح اڑن چھو ہوجائے گا، اور گھنٹہ اتنی تیزی کے ساتھ گزر جائے گا کہ اس میں بس اتنا ہی وقت لگے گا، جتنا وقت کھجور کے پتے کو جلنے میں لگتا ہے۔

فوائد الحديث

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی وقت کی برکت کا اٹھا لیا جانا اور اس کا تیزی سے گزر جانا ہے۔

التصنيفات

برزخی زندگی