یہ سنت ہے کہ جب مؤذن صبح کی نماز میں ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کہے تو اس کے بعد ”الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ“ کہے۔

یہ سنت ہے کہ جب مؤذن صبح کی نماز میں ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کہے تو اس کے بعد ”الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ“ کہے۔

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ یہ سنت ہے کہ جب مؤذن صبح کی نماز میں ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کہے تو اس کے بعد ”الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ“ کہے۔

[صحیح] [اسے ابنِ خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارقطنی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ نماز فجر کی اذان (الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ) کے جملے کے ساتھ مخصوص ہے، دیگر نمازوں کے وقت اسےنہیں کہا جائے گا اور یہ ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کے بعد کہا جائے گا۔

التصنيفات

اذان اور اقامت