إعدادات العرض
حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہيں"۔
حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہيں"۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہيں"۔
[صحیح]
الترجمة
العربية Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский 中文 हिन्दी Hausa Kurdî Português Nederlands Tiếng Việt অসমীয়া ગુજરાતી Kiswahili پښتو සිංහල Tagalog മലയാളം नेपाली Magyar ქართული తెలుగు Македонски Svenska Moore Română ไทย Українська मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری Türkçe አማርኛ বাংলা Wolof ភាសាខ្មែរ ಕನ್ನಡالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا ہے کہ آپ کے دونوں نواسے اور علی بن ابو طالب و فاطمہ بنت رسول کے دونوں بیٹے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما جوانی کی حالت میں فوت ہونے والے اور جنت میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کے سردار ہوں گے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دونوں نبیوں اور خلفائے راشدین کو چھوڑ کر تمام جنتی جوانوں کے سردار ہوں گے۔فوائد الحديث
حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی ایک واضح فضیلت۔
اس حدیث کے کئی معانی بیان کیے گئے ہيں : ایک یہ کہ دونوں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے منہ سے یہ قول کے نکلتے وقت اس زمانے میں موجود جنت کے حق دار جوانوں کے سردار ہوں گے۔ دوسرا یہ کہ دونوں انبیا اور خلفا کے علاوہ ان تمام لوگوں سے افضل ہیں، جن کی عام فضیلت ثابت نہيں ہے۔ تیسرا یہ کہ دونوں جواں مردی، سخاوت اور شجاعت وغیرہ جیسے جوانی کی صفات سے متصف لوگوں کے سردار ہوں گے۔ یہاں مراد جوانی نہیں ہے۔ کیوں کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کا انتقال ادھیڑ عمر میں ہوا تھا۔
التصنيفات
اہل بیت کی فضیلت