إعدادات العرض
جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: "جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe हिन्दी 中文 ئۇيغۇرچە Kurdî Português Nederlands অসমীয়া ગુજરાતી Tiếng Việt Kiswahili پښتو සිංහල Hausa മലയാളം नेपाली Magyar ქართული తెలుగు Македонски Svenska Moore Română ไทย Українська मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری አማርኛ Wolof ភាសាខ្មែរ ಕನ್ನಡالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے پابندی سے ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت نفل نماز پڑھنے والے کو خوش خبری سنائی ہے کہ اسے اللہ جہنم پر حرام کر دے گا۔فوائد الحديث
ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت پابندی سے پڑھنا مستحب ہے۔
فرض نماز سے پہلے پڑھے جانے والے سنن رواتب کی کچھ حکمتیں ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ فرض نماز شروع کرنے سے قبل نمازی کا نفس عبادت کے لیے تیار ہوجائے۔ جب کہ فرض نماز کے بعد پڑھے جانے والے سنن رواتب کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ فرض نمازوں میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو اس کی تلافی ہو جائے۔
سنن رواتب کے بڑے بیش بہا فوائد وثمرات ہیں۔ جیسے نیکیوں میں اضافہ، گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی۔
وعدوں پر مشتمل اس طرح کی حدیثوں کے بارے میں اہل سنت کا قاعدہ یہ ہے کہ انھیں توحید کی حالت میں موت پر محمول کیا جائے اور مراد جہنم میں ہمیشہ نہ رہنا لی جائے۔ کیوں کہ گناہ گار موحدین سزا کے مستحق تو ہيں، لیکن سزا دیے بھی جائيں، تو جہنم میں ہمیشہ نہيں رہيں گے۔
التصنيفات
سنن رواتب