رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ مگر جو شخص (پہلےسے) روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزہ رکھ لے

رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ مگر جو شخص (پہلےسے) روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزہ رکھ لے

ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ مگر جو شخص (پہلےسے) روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزہ رکھ لے“۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اس حدیث میں ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ یہ بتلا رہے ہیں کہ نبی ﷺ نے رمضان کے روزے کے سلسلے میں اس سے متصل ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ البتہ اگر کسی شخص کی کسی مخصوص دن کا روزہ رکھنے کی عادت ہو جیسے مثال کے طور پر پیر کے دن کا روزہ رکھنے کی عادت ہو اور یہ روزہ رمضان سے ایک دو دن پہلے پڑ جائے، تو اس وقت اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیوں کہ قابل احتراز شے ختم ہوگئی اور وہ غیر عبادت کو عبادت میں داخل کرنا ہے۔

التصنيفات

یوم شک کا روزہ