إعدادات العرض
''اس شخص کی نماز نہیں، جس نے سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی''۔
''اس شخص کی نماز نہیں، جس نے سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی''۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : ''اس شخص کی نماز نہیں، جس نے سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی''۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe 中文 हिन्दी Tagalog ئۇيغۇرچە Hausa Português Kurdî සිංහල Svenska ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Tiếng Việt Kiswahili پښتو অসমীয়া دری Кыргызча or Malagasy नेपाली Čeština Oromoo Română Nederlands Soomaali తెలుగు മലയാളം ไทย Српски Kinyarwanda ಕನ್ನಡ Lietuviųالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ سورہ فاتحہ پڑھے بغیر نماز درست نہیں ہوگی۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا نماز کا ایک رکن ہے۔فوائد الحديث
اگر سورہ فاتحہ پڑھنے کی قدرت ہو تو کوئی دوسری چیز اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔
جان بوبھ کر، لاعلمی کی بنیاد پر یا بھول جانے کی وجہ سے کسی رکعت میں سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے، تو وہ رکعت باطل ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ سورہ فاتحہ پڑھنا نماز کا ایک رکن ہے اور نماز کے ارکان کسی بھی صورت میں ساقط نہیں ہوتے۔
مقتدی امام کو رکوع کی حالت میں پائے، تو اس سے سورہ فاتحہ کی قراءت ساقط ہو جاتی ہے۔
التصنيفات
ارکانِ نماز