اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)

اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)

حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)

[صحیح]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ کے جلسے میں یہ دعا پڑھتے اور اسے بار بار دہراتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔) دراصل اس دعا کے ذریعے بندہ اپنے رب سے اس بات کی درخواست کرتا ہے کہ وه اس کے گناہ بخش دے اور اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے۔

فوائد الحديث

فرض اور نفل نماز میں دو سجدوں کے درمیان اس دعا کی مشروعیت۔

"رب اغفر لي" ایک سے زیادہ بار پڑھنا مستحب اور ایک بار پڑھنا واجب ہے۔

التصنيفات

نماز کا طریقہ