ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ اسی دوران انھوں نے فرمایا : "ہمیں تکلف سے منع کیا گیا ہے۔

ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ اسی دوران انھوں نے فرمایا : "ہمیں تکلف سے منع کیا گیا ہے۔

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ: ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ اسی دوران انھوں نے فرمایا : "ہمیں تکلف سے منع کیا گیا ہے۔"

[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

عمر رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کو بلا ضرورت ایسا کام کرنے یا ایسی بات کہنے سے منع کیا ہے، جس میں مشقت ہو۔

فوائد الحديث

منع کردہ تکلف کے اندر بکثرت سوال کرنا، ایسا کام کرنا جس کی جان کاری نہ ہو اور ایسی چیز میں سختی کرنا بھی داخل ہے، جس میں اللہ نے وسعت رکھی ہے۔`

ایک مسلمان کو چاہیے کہ خود کو کشادہ دلی اور قول اور عمل میں تکلف سے بچنے کا عادی بنائے۔ کھانے پینے، بات چیت اور دیگر تمام چیزوں میں تکلفات سے اوپر اٹھ کر کام کرے۔

اسلام ایک آسان مذہب ہے۔

التصنيفات

اخلاق ذمیمہ/ برے اخلاق