إعدادات العرض
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لئے کرتا ہے۔
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لئے کرتا ہے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لیے کرتا ہے“۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Kurdî Português සිංහල አማርኛ অসমীয়া Kiswahili Tiếng Việt ગુજરાતી Nederlands پښتو नेपाली ไทย മലയാളം Svenska Кыргызча Română Malagasy ಕನ್ನಡ Српски తెలుగుالشرح
کامل ایمان رکھنے والے مؤمن کو چاہیے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرے، جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ پسند کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وہ ان تمام دینی و دنیاوی امور میں اس کے لیے خیر خواہانہ رویہ رکھے، جن میں اس کا فائدہ ہو، بایں طور کہ بھلائی کی طرف اس کی راہ نمائی کرے، اچھائی کی نصیحت کرے، برائی سے منع کرے اور ہر وہ شے اس کے لیے چاہے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے نیز اس کی طرف اس کی راہ نمائی بھی کرے اور جو شے اسے ناپسند ہو اور اس میں کوئی نقصان یا ضرر ہو،اسے اس سے دور ہٹائے۔التصنيفات
اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق