رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں

رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی۔ پھر آپ تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو ہجرت کا حکم ہوا تو آپ نے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی اور آپ نے وہاں دس برس قیام فرمایا۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے وفات پائی۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بتا رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے نزول کا آغاز اور آپ کی بعثت چالیس سال کی عمر میں ہوئی۔ نزول وحی کے بعد آپ تیرہ سال تک مکہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو مدینے کی طرف ہجرت کا حکم دیا گیا اور آپ نے وہاں دس سال قیام کیا۔ پھر آپ ترسٹھ سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

فوائد الحديث

صحابۂ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا خاص اہتمام کیا کرتے تھے۔

التصنيفات

ہمارے نبی محمدﷺ, سیرتِ نبوی