جس نے دنیا میں ریشمی لباس پہنا، وہ آخرت میں نہيں پہنے گا۔

جس نے دنیا میں ریشمی لباس پہنا، وہ آخرت میں نہيں پہنے گا۔

عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے : "جس نے دنیا میں ریشمی لباس پہنا، وہ آخرت میں نہيں پہنے گا۔"

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس مرد نے دنیا میں ریشمی لباس پہن لیا اور توبہ کیے بغیر مر گیا، وہ بطور سزا آخرت میں اسے پہننے سے محروم رہے گا۔

فوائد الحديث

ریشم سے مراد خالص قدرتی ریشم ہے۔ مصنوعی ریشم اس حدیث میں شامل نہيں ہے۔

مردوں پر ریشمی لباس حرام ہے۔

ریشمی کپڑا پہننے کی ممانعت کے اندر اسے بچھانا بھی شامل ہے۔

مردوں کے لیے کپڑے میں کچھ ریشم کے استعمال کی اجازت ہے، جس کی چوڑائی دو سے چار انگلیوں سے زیادہ نہ ہو اور کپڑے میں بطور کنارا اور نقش ونگار استعمال ہوا ہو۔

التصنيفات

لباس کے آداب