إعدادات العرض
”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
ابو عبس عبدالرحمن بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी සිංහල ئۇيغۇرچە Kurdî Kiswahili Português Nederlands Tiếng Việt অসমীয়া ગુજરાતી پښتو Hausa മലയാളം नेपाली Magyar ქართული తెలుగు Македонски Svenska Moore Română Українська ไทย मराठी ਪੰਜਾਬੀ دری አማርኛ Wolof ភាសាខ្មែរ ಕನ್ನಡ Yorùbáالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خوش خبری دی ہے کہ جس شخص کے قدم اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے غبار آلود ہو گئے، اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔فوائد الحديث
اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کے لیے خوش خبری کہ اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔
غبار اگرچہ پورے جسم میں لگتا ہے، لیکن قدموں میں ذکر اس لیے خاص طور سے کیا کہ اس زمانے میں اگثر مجاہدین پیدل جہاد کرتے تھے اور قدموں میں غبار ہر حال میں لگتا ہی ہے۔
ابن حجر کہتے ہیں : جب غبار لگ جانے ہی سے جہنم حرام ہو جاتی ہے، تو اس کا کیا حال ہوگا، جو پوری طاقت اور توانائی سے جنگ میں شامل ہو۔
التصنيفات
جہاد کی فضیلت