سب سے افضل دینار وہ ہے جو آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور جو اللہ کی راہ میں اپنی سواری کے جانور پر خرچ کرتا ہے نیز وہ دینار جو اللہ کی راہ میں اپنے دوست احباب پر…

سب سے افضل دینار وہ ہے جو آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور جو اللہ کی راہ میں اپنی سواری کے جانور پر خرچ کرتا ہے نیز وہ دینار جو اللہ کی راہ میں اپنے دوست احباب پر خرچ کرتا ہے۔

ثوبان رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام ہیں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے افضل دینار وہ ہے جو آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، اور جو اللہ کی راہ میں اپنی سواری کے جانور پر خرچ کرتا ہے نیز وہ دینار جو اللہ کی راہ میں اپنے دوست احباب پر خرچ کرتا ہے“۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

بھلائی کے کاموں میں خرچ کیے جانے اموال میں سے سب سے افضل مال وہ ہے جسے آدمی اپنے گھر والوں پرخرچ کرتا ہے اور اس جانور پر خرچ کرتا ہے جو جہاد وغیرہ جیسے اللہ تعالی کی اطاعت گزاری کے کاموں میں اس کی سواری کا کام دیتا ہے اور وہ مال جو وہ اللہ کی راہ میں اپنے دوست احباب پر خرچ کرتا ہے۔

التصنيفات

نیک اعمال کے فضائل, اعضاء کے اعمال کے فضائل