إعدادات العرض
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔…
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔ جزیہ ختم کر دے گا۔ مال کی اس قدر بہتات ہوگی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔ جزیہ ختم کر دے گا۔ مال کی اس قدر بہتات ہوگی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔"
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية English မြန်မာ Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Bahasa Indonesia ئۇيغۇرچە සිංහල हिन्दी Hausa Kiswahili ไทย پښتو অসমীয়া دری Кыргызча or Türkçe Tiếng Việt नेपाली Malagasy Kinyarwanda తెలుగు Bosanski Lietuvių Oromoo Română മലയാളം Nederlands Soomaali Српски Kurdî Українська Deutsch ಕನ್ನಡ Wolof Moore Shqip Português ქართული Azərbaycan 中文 Magyar فارسیالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم قسم کھاکر بتا رہے ہیں کہ عیسی علیہ السلام کے اترنے کا وقت بہت نزدیک ہے۔ وہ لوگوں کے درمیان شریعت محمدی کے مطابق انصاف کے ساتھ حکومت چلائیں گے۔ وہ صلیب توڑ دیں گے، جس کی نصاری تعظیم کرتے ہیں، خنزیر کو قتل کريں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور سارے لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر آمادہ کریں گے۔ اس وقت مال و دولت کی اتنی بہتات ہوگی, ہر آدمی کے پاس اتنا پیسہ ہوگا اور اتنی برکتیں اتریں گی کہ کوئی مال قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوگا۔فوائد الحديث
اس بات کا ثبوت کہ آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اتریں گے اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہوگی۔
اللہ کے نبی ﷺ کی شریعت کسى بھى شریعت سے منسوخ نہیں ہوگی۔
آخری زمانے میں برکتیں اتريں گی اور مال سے لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔
یہ خوش خبری ہے کہ دین اسلام باقی رہے گا اور آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اسی کے مطابق حکومت کریں گے۔