اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس موجود اللہ کی کتاب کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا: ﴿اللَّهُ لَا إِلہ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ…

اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس موجود اللہ کی کتاب کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا: ﴿اللَّهُ لَا إِلہ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ ان کا کہنا ہے کہ یہ سننے کے بعد آپﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ’’اللہ کی قسم ! ابو منذر! تمھیں یہ علم مبارک ہو"۔

ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس موجود اللہ کی کتاب کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا: اللہ اوراس کے رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ آپﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: ’’اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس موجود اللہ کی کتاب کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا: ﴿اللَّهُ لَا إِلہ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ ان کا کہنا ہے کہ یہ سننے کے بعد آپﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ’’اللہ کی قسم ! ابو منذر! تمھیں یہ علم مبارک ہو"۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب سے کتاب الہی کی سب سے عظیم آیت کے بارے میں پوچھا، تو ان کو جواب دینے میں تردد اور پس وپیش ہونے لگا۔ لیکن پھر جواب دیا کہ وہ آیت الکرسی (الله لا إله إلا هو الحي القيوم) ہے، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جواب کی تائید کی اور اس بات کا اشارہ کرنے کے لیے ان کے سینے پر ہاتھ مارا کہ ان کا سینہ علم وحکمت سے پُر ہے۔ نیز ان کے لیے یہ دعا کی کہ یہ علم ان کے لیے باعث سعادت ہو اور ان کی راہ میں آسانی ہی آسانی آئے۔

فوائد الحديث

ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عظیم منقبت۔

آیۃ الکرسی کتاب الہی کی سب سے عظیم آیت ہے۔ اس لیے اس آیت کو حفظ کرنا چاہیے، اس کے معانی پر غور وفکر کرنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔

التصنيفات

سورتوں اور آیات کے فضائل, علم کی فضیلت