فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو"۔

فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو"۔

ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو"۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا ہے کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہيں ہوتے، جس میں کتا یا روح والی چیزوں کی تصویر ہو۔ کیوں کہ روح والی چیزوں کی تصویر بنانا ایک بہت بڑا گناہ، تخلیق کے عمل میں اللہ کی ہم سری کا دعوی اور شرک کا ایک وسیلہ ہے۔ بعض تصویریں تو ان چیزوں کی بھی ہوا کرتی ہيں، جن کو اللہ کو چھوڑ کر پوجا جاتا ہے۔ جس گھر میں کتا ہو، اس میں فرشتے داخل اس لیے نہیں ہوتے کہ کتا گندگی بہت زیادہ کھاتا ہے اور کچھ کتے شیطان بھی کہلاتے ہیں۔ جب کہ فرشتے شیطان کی ضد ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ کتے کے جسم سے بدبو آتی ہے اور فرشتوں کو بدبو سے نفرت ہے۔ جب کہ تیسری بات یہ ہے کہ کتا پالنا منع ہے، اس لیے کتا پالنے والے کو سزا کے طور پر اس کے گھر میں رحمت کے فرشتوں کے دخول، ان کے نماز پڑھنے، اس کے حق میں ان کی مغفرت طلبی، اس پر اور اس کے گھر میں ان کی برکت کی دعا اور اسے شیطان کی ایذا رسانیوں سے محفوظ رکھنے سے محروم کر دیا جاتا ہے۔

فوائد الحديث

کتا پالنے کی ممانعت۔ ہاں مگر شکار، مویشی یا کھیتی باڑی کے لئے کتے پالنے کی اجازت ہے۔

تصویر رکھنا ان برائیوں میں سے ایک ہے جن سے فرشتے نفرت کرتے ہیں۔ تصویروں کی مکان میں موجودگی رحمت سے محرومی کا باعث ہے۔ اسی طرح کتے کی موجودگی رحمت سے محرومی کا باعث ہے۔

جو فرشتے کتے اور تصویر والے گھر میں داخل ہونے سے گریز کرتے ہیں، وہ رحمت کے فرشتے ہیں۔ جہاں تک اعمال لکھنے کے کام پر مامور اور دوسری ذمے داریاں نبھانے والے فرشتوں کی بات ہے، جیسے موت کا فرشتہ وغیرہ، تو وہ ہر گھر میں داخل ہوتے ہيں۔

روح والی ارواح کی تصویر دیواروں وغیرہ پر لٹکانا حرام ہے۔

خطابی کہتے ہيں : فرشتے داخل ہونے سے گریز ایسے گھر میں کر تے ہيں، جس میں ایسا کتا جسے پالنا حرام ہو اور ایسی تصویر جسے بنانا اور رکھنا حرام ہو۔ جن کتوں کا پالنا حرام نہیں ہے، جیسے شکاری کتا اور کھیتی اور مویشی کی دیکھ بھال کرنے والا کتا اور جن تصویروں کا رکھنا حرام نہيں ہے، جیسے چٹائی وغیرہ پر بنی ہوئی پامال تصویریں، تو وہ فرشتوں کے عدم دخول کا سبب نہیں بنتیں۔

التصنيفات

توحیدِ اُلوہیت