”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ بھی رحم نہیں کرتا“۔

”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ بھی رحم نہیں کرتا“۔

جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ بھی رحم نہیں کرتا“۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو لوگوں پر رحم نہيں کرتا، اس پر اللہ عز و جل بھی رحم نہيں کرتا۔ اس طرح دیکھا جائے تو اللہ کی مخلوقات پر رحم کرنا اللہ کی رحمت کے حصول کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔

فوائد الحديث

ویسے تو ساری مخلوقات پر رحم کرنا مطلوب ہے، لیکن لوگوں کا ذکر ان پر توجہ کے پیش نظر کیا گيا ہے۔

اللہ بڑا رحم والا ہے اور اپنے رحم کرنے والے بندوں پر رحم کرتا ہے۔ کیوں کہ جزا اسی نوعیت کی دی جاتی ہے، جس نوعیت کا اس کا عمل ہوتا ہے۔

لوگوں پر رحم کرنے کے ضمن میں ان کا بھلا کرنا، ان کو برائی سے بچانا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا بھی آتا ہے۔

التصنيفات

اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق