إعدادات العرض
”صدقہ مال کو گھٹاتا نہيں ہے، بندہ کے عفو و درگزر سے کام لینے سے اللہ اس کی عزت کو مزید بڑھاتا ہے اور جو آدمی اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بلندیوں سے…
”صدقہ مال کو گھٹاتا نہيں ہے، بندہ کے عفو و درگزر سے کام لینے سے اللہ اس کی عزت کو مزید بڑھاتا ہے اور جو آدمی اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بلندیوں سے نوازتا ہے“۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”صدقہ مال کو گھٹاتا نہيں ہے، بندہ کے عفو و درگزر سے کام لینے سے اللہ اس کی عزت کو مزید بڑھاتا ہے اور جو آدمی اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بلندیوں سے نوازتا ہے“۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල ئۇيغۇرچە Kurdî Hausa Português മലയാളം မြန်မာ ไทย Deutsch 日本語 پښتو অসমীয়া Shqip Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands తెలుగు Kiswahili தமிழ் دری Fulfulde Magyar ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių or Română Kinyarwanda Српски O‘zbek Moore नेपाली Oromoo Wolof Soomaali Български Українська Azərbaycan ქართული ln тоҷикӣالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ صدقہ مال کو گھٹاتا نہيں ہے، بلکہ اسے بلا و مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے اور بدلے میں صدقہ کرنے والے کو بڑی بھلائی عطا کرتا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو مال میں اضافہ ہوا، کمی نہیں۔ انتقام لینے اور گرفت کرنے کی طاقت ہونے کے باوجود عفو و درگزر سے کام لینے سے انسان کے طاقت و عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب کوئی اللہ کی رضا جوئی کے لیے تواضع اور انکساری کا رویہ اختیار کرتا ہے، اس میں کسی کا خوف، کسی کو خوش کرنے اور کسی سے کسی منفعت کا حصول جیسی باتیں پیش نظر نہيں ہوتیں، تو بدلے میں اللہ تعالی اسے بلندی اور عزت عطا کرتا ہے۔فوائد الحديث
خیر وبھلائی اور کامیابی وکامرانی شریعت کی پیروی اور نیکی کے کام کرنے میں ہے، اگرچہ کچھ لوگ اس کے برخلاف سوچیں۔
التصنيفات
نفلی صدقہ