إعدادات العرض
وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔
وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔
ابو زہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔"
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Kurdî Português සිංහල Nederlands অসমীয়া Tiếng Việt Kiswahili ગુજરાતી አማርኛ پښتو ไทย Hausa Românăالشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے فجر اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھی۔ ان دونوں نمازوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ سب سے بھاری نمازیں ہيں۔ صبح کا وقت نیند کی لذت کا وقت ہوتا ہے اور عصر کا وقت دن کے کاموں اور کاروبار میں مشغول رہنے کا وقت۔ ظاہر سی بات ہے کہ جو ان مشکل اوقات کی نمازوں کی پابندی کرے گا، وہ باقی اوقات کی پابندی بدرجۂ اولی کرے گا۔فوائد الحديث
فجر اور عصر کی نمازوں کی فضیلت۔ لہذا ان دونوں کی پابندی کرنی چاہیے۔
جس نے یہ نمازیں پڑھ لیں، وہ عام طور سے سستی اور ریاکاری سے خالی ہوتا ہے اور عبادت سے محبت رکھتا ہے۔
التصنيفات
نماز کی فضیلت