إعدادات العرض
”قیامت کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں یہ ہیں کہ علم دین اٹھا لہا جائے گا، جہالت زیادہ ہو جائے گی، بدکاری بکثرت پھیل جائے گی، شراب نوشی زیادہ ہو جائے گی، مرد کم رہ جائیں…
”قیامت کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں یہ ہیں کہ علم دین اٹھا لہا جائے گا، جہالت زیادہ ہو جائے گی، بدکاری بکثرت پھیل جائے گی، شراب نوشی زیادہ ہو جائے گی، مرد کم رہ جائیں گے اورعورتیں زیادہ ہو جائیں گی، حتیٰ کہ پچاس عورتوں کا ایک ہی نگہبان ہوگا۔“
انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں، جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی۔ میرے علاوہ کوئی دوسرا تمہیں یہ حدیث بیان نہیں کرے گا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا ہے: ”قیامت کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں یہ ہیں کہ علم دین اٹھا لہا جائے گا، جہالت زیادہ ہو جائے گی، بدکاری بکثرت پھیل جائے گی، شراب نوشی زیادہ ہو جائے گی، مرد کم رہ جائیں گے اورعورتیں زیادہ ہو جائیں گی، حتیٰ کہ پچاس عورتوں کا ایک ہی نگہبان ہوگا۔“
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية English မြန်မာ Svenska Čeština ગુજરાતી አማርኛ Yorùbá Nederlands Español Bahasa Indonesia ئۇيغۇرچە বাংলা Türkçe Bosanski සිංහල हिन्दी Tiếng Việt Hausa മലയാളം తెలుగు Kiswahili ไทย پښتو অসমীয়া Shqip دری Ελληνικά Български Fulfulde Italiano ಕನ್ನಡ Кыргызча Lietuvių Malagasy or Română Kinyarwanda Српски тоҷикӣ O‘zbek नेपाली Moore Kurdî Oromoo Wolof Soomaali Français Azərbaycan Tagalog Українська bm தமிழ் ქართული Deutsch Português Македонски Magyar فارسی Lingala Русский 中文الشرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے کہ قربِ قیامت کی کچھ نشانیاں یہ ہیں کہ شریعت کا علم اٹھا لیا جائے گا، بایں طور کہ علمائے کرام کی موت ہوجائے گی۔ اس کے نتیجے میں جہالت عام ہوجائے گی، زنا کاری اور بدکاری ہر جگہ پھیل جائے گی، شراب نوشی کا رواج ہوجائے گا، مردوں کی تعداد کم ہو جائے گی اور عورتوں کی تعداد بڑھ جائے گی، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا ذمہ دار صرف ایک مرد ہوگا، جو ان کی دیکھ ریکھ کرے گا اور ان ساری ذمہ داریاں اٹھائے گا۔فوائد الحديث
قیامت کی بعض نشانیوں کا بیان۔
قیامت کے وقت کا علم ان غیبی امور میں سے ہے، جن کو اللہ نے اپنے پاس ہی رکھا ہے۔
علم شرعی حاصل کرنے کی ترغیب، اس سے قبل کہ اس علم کو اٹھا لیا جائے۔