إعدادات العرض
دنیا میں مشغول ہو کر آخر سے غافل ہو جانے سے ڈرانے کا بیان
دنیا میں مشغول ہو کر آخر سے غافل ہو جانے سے ڈرانے کا بیان
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جائیداد مت بناؤ، یہ نہ ہو کہ اس کی وجہ سے دنیا میں رغبت پیدا ہو جائے“۔
[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt Hausa Kurdî Nederlands Kiswahili অসমীয়া ไทย ગુજરાતી සිංහලالشرح
نبی ﷺ نے دنیا میں مشغول ہو جانے، اس کے لیے بھاگ دوڑ کرنے اور طرح طرح کے تجارتی ذرائع، صنعتوں اور جائیدادوں کے ذریعے مال ودولت جمع کرنے سے ڈرایا ہے۔ یہ ساری چیزیں انسان کو امورِ آخرت سے بالکل بے گانہ کر دیتی ہیں جن کے لیے انسانوں کو پیدا کیا گیا ہے۔