جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی۔

جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی۔

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی۔"

[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جنت اور جہنم انسان سے اسی طرح قریب ہیں، جس طرح قدم کے اوپری حصے میں موجود جوتے کا تسمہ انسان کے قریب ہوتا ہے۔ کیوں کہ انسان اللہ کو راضی کرنے والا کوئی نیک کام کرتا ہے اور اس کی بنا پر جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ کو ناراض کرنے والا گناہ کا کوئی کام کرتا ہے اور جہنم میں داخل ہو جاتا ہے۔

فوائد الحديث

نیک کام کی ترغیب، چاہے کم ہی کیوں نہ ہو۔ گناہ کے کام سے ترہیب، اگرچہ کم ہی کیوں نہ ہو۔

ایک مسلمان کو اپنی زندگی میں امید اور خوف دونوں رکھنا چاہیے اور ہمیشہ اللہ سے حق پر ثابت قدم رہنے کی دعا کرنی چاہیے، تاکہ اپنے حال سے دھوکہ کھانے سے محفوظ رہے۔

التصنيفات

جنت و دوزخ کا بیان